2 جولائی 2014 - 11:41
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری

پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں جاری کشیدگی کے دوران مزید چار افراد کو قتل کردیا گیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک اور دو دیگر زخمی کردیا۔ منگل کے روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں تشدد کے رونما ہونے والے واقعات میں چھ افراد مارے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گذشتہ چند مہینوں کے دوران بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات خاصا اضافہ ہوا ہے۔

.......

/169